استانی سے سزا ملنے پر طالب علم نے خودکشی کرلی

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں 5 ویں جماعت کے طالب علم نے استانی سے سزا ملنے پر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے ضلع شاہپور میں استانی سے سزا ملنے کے بعد دلبرداشتہ ہوکر 5 ویں جماعت کے طالب علم نے خود کشی کرلی، 11 سالہ طالب علم نونیت نے سزا ملنے کے بعد گھر میں زہر کھالیا جس کے بعد طالب علم کو اہل خانہ نے فوراْ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔

طالب علم کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ نونیت کے بیگ سے نوٹ ملا جس میں لکھا ہوا تھا آج میرا پہلا امتحان تھا اور استانی نے مجھے کھڑا رکھا اور دوسرے دن بھی تین کلاسوں تک کھڑا رکھا اس لیے میں نے خودکشی کا فیصلہ کرلیا ہے، میری استانی پر اعتبار نہ کیا جائے اور میری خواہش ہے کہ میری استانی کسی اور کو اس طرح کی سزا نہ دیں۔

طالب علم کے والد نے بیٹے کے بیگ سے ملنے والا نوٹ پولیس کو دیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ درج کرائی جس پر پولیس نے اسکول انتظامیہ اور استانی کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے جبکہ استانی کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store