شمالی کوریا تنازع، عسکری کارروائی ہولناک ثابت ہو سکتی ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گٹرس فائل فوٹو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گٹرس

اقوام متحدہ نے بھی شمالی کوریا کے معاملہ پر امریکا کو تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی عسکری کارروائی ہولناک ثابت ہو سکتی ہے۔

شمالی کوریا پر امریکی ایما پر پابندیاں عائد کرنے والی اقوام متحدہ نے بھی شمالی کوریا کے بے پناہ طاقت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکا کو تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کا عسکری تصادم خطے کےلئے انتہائی نقصان دہ ہوسکتا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں انسانی جانیں ضائع ہوسکتی ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گٹرس نے کہا ہے کہ شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان موجود کشیدگی اتنی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے کہ جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی،فوجی مداخلت کے نتائج کیا ہوں گے اس بارے میں سوچنا ہی نہایت خوفناک ہے۔

اقوام متحدہ نے روس، چین اور جاپان پر زور دیا ہے کہ وہ امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعے میں حل کےلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ خطے کو جنگ کے اثرات سے بچایا جاسکے،،اقوام متحدہ کی جانب سے شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت شروع کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store