سرحدی تنازعہ: چینی ٹیلی کام کمپنی نے بھارتی ملازمین کو فارغ کردیا

چین اور بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی کے باعث چینی ٹیلی کام کمپنی نے دوحہ اور تہران میں بھارت سے تعلق رکھنے والے تمام ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق چینی ٹیلی کام کمپنی نے تہران اور دوحہ میں بھارتی شہریوں کو ملازمت سے فارغ کردیا ہے، ایران اور قطر کی جانب سے بھارتی ملازمین کو نکالے جانے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم سوشل میڈیا پر بھارتی ملازمین نے اپنی برطرفی پر رونا پیٹنا شروع کردیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق دیگر خلیجی ممالک سے بھی بھارتی ملازمین کو نکالے جانے کی اطلاعات ہیں، بھارتی ملازمین کو نوکریوں سے نکالے جانے کی وجہ سرحدی کشیدگی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ ماہ سے سکم بارڈر پر دوکلام کے علاقے میں چینی اور بھارتی فوجیں آمنے سامنے ہیں اور دونوں ہی ممالک پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔ یہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب بھارتی فوجی چینی حدود میں داخل ہوگئے جس کے بعد سے دونوں ملکوں کی فوجیں آمنے سامنے کھڑی ہیں۔

install suchtv android app on google app store