سعودی عرب اور عراقی سرحد کو 27 سال بعد کھول دیا گیا

سعودی عرب اور عراقی سرحد فائل فوٹو سعودی عرب اور عراقی سرحد

سعودی عرب نے عراق سے ملحقہ اپنی سرحد کو رواں سال مستقل طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے،،عراق میں امن امان کی بحالی کے بعد تجارتی اور دیگر قافلوں کی آمد رفت کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔

سعودی عرب نے عراق سے ملحقہ سرحد کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، جسے 1990ء میں اس وقت بند کر دیا گیا تھا جب عراق نے کویت پر حملہ کر دیا تھا۔

فیصلے کے بعد سعودی اور عراقی حکام نے عرعر بارڈر کا دورہ کیا۔اور وہاں موجود سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

عراق اور سعودی حکام نے وہاں حجاج اکرام کے قافلوں کی آمد رفت کا بھی جائزہ لیا اور اس ضمن میں مزید اقدامات اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا۔

ابتک تین قافلے حج کےلئے اسی گزر گاہ سے ہوکر سعودی عرب پہنچ چکے ہیں 1990ء میں کویت پر حملے کے بعد سعودی عرب اور عراق کے تعلقات خراب ہو گئے تھے اور دونوں ملکوں کے درمیان عرعر سرحد کو بند کر دیا گیا تھا۔

اب دونوں ملکوں نے باہمی رضامندی سے ناصرف اس سرحد کو کھولنے بلکہ یہاں سے تجارت سمیت ہر طرح کی آمدورفت بحال کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store