فرانس نے امریکی پابندیوں کو عالمی ضابطوں کے منافی قرار دے دیا

فرانس کے صدر اور امریکی صدر ٹرمپ فائل فوٹو فرانس کے صدر اور امریکی صدر ٹرمپ

فرانس کی حکومت نے ایران، روس اور شمالی کوریا کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کو عالمی قوانین اور ضابطوں کے منافی قرار دیا ہے۔

امریکا کی اشتعال انگیز کارروائیوں کی وجہ سے اسکے اتحادیون میں پھوٹ پڑنے لگی ہے امریکا کی حالیہ پابندیوں کے خلاف کئی ممالک نے سخت مخالفت شروع کردی ہے۔

فرانس کی وزارت خارجہ نے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران، روس اور شمالی کوریا کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیاں کسی خاص جغرافیائی سرحدوں میں محدود نہیں ہیں لہذا فرانس انہیں عالمی قوانین کے منافی سمجھتا ہے۔

فرانس کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی شہریوں اور کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کے ممکنہ اثرات کے پیش نظر یورپی یونین کے درمیان صلاح و مشورہ ضروری ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ امریکہ کی نئی پابندیوں سے یورپی کمپنیاں اور شہری بری طرح متاثر ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store