عرب ممالک نے متعدد قطری تنظیموں کو بلیک لسٹ کردیا

عرب ممالک نے متعدد قطری تنظیموں کو بلیک لسٹ کردیا فائل فوٹو عرب ممالک نے متعدد قطری تنظیموں کو بلیک لسٹ کردیا

سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی اتحاد مخالف ممالک کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیاں جاری ہیں،،سعودی اتحاد نے یمن، قطر اور لیبیا سے تعلق رکھنے والے افراد اور کئی تنظیموں کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔

سعودی اتحاد کی جانب سے مخالفت کرنے والے ممالک کے خلاف انتقامی کارراؤئیاں جاری ہیں،، سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک نے یمن، قطر اور لیبیا سے تعلق رکھنے والے فلاحی اداروں اور کارکنوں کو مبینہ طور پر شدت پسندوں کے ساتھ مشتبہ تعلقات پر دہشت گرد قرار دیتے ہوئے بلیک لسٹ کردیا ہے۔

مشترکہ بیان میں نو فلاحی اداروں اور نو دیگر افراد کو قطرکے ساتھ بلاواسطہ یا بالواسطہ تعلق رکھنے کے الزام میں دہشت گرد قرار دیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ یمن کی تین اورلیبیا کی چھ تنظیموں پر القاعدہ کے ساتھ تعلقات کا الزام ہے۔

قطر کے ساتھ سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نے سفارتی تعلقات ختم کردیئے تھے اور قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے قطر پر اپنی زمینی، فضائی اور سمندری سرحدوں کو بند کردیا تھا۔

install suchtv android app on google app store