روس نے تنازع قطر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کر دی

روسی وزیر خارجہ  سرگئی لاروف فائل فوٹو روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف

روس نے تنازع قطر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کر دی۔ روسی وزیر خارجہ کہتے ہیں مسئلے کے جلد حل میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ قطر کی جانب سے روس کی پیشکش کا خیر مقدم کیا گیا۔

کویت ،ترکی اور امریکہ کے بعدروس بھی تنازع قطر کے حل کیلئے سرگرم ہو گیا۔ روس نے قطر بحران کے حل کے لیے ثالثی کی پیش کش کر دی۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر روس سے کہا جائے تو وہ عرب ممالک اور قطر کے درمیان ثالث بننے کے لیے تیار ہیں۔وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ بحران کے جلد حل میں دلچسپی رکھتے ہیں اور حل تمام فریقین کے لیے قابل قبول ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ کویتی امیر کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں اور اگر ثالثی کی کوششوں میں روس کی شرکت سود مند ہوسکتی ہے تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔

قطری وزیر دفاع خالد بن محمد نے روس کی جانب سے ثاثی کی پیشکش کا خیر مقدم کیا۔ اور قطر سے غیر منصفانہ پابندیاں اٹھانے کیلئے ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہناتھاکہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا مذاکرات کی پیشکش پر بیان مکمل اورواضح ہے۔ انہوں نے کویت اور ترکی کی ثالثی کی کوششوں کو بھی سراہا۔

install suchtv android app on google app store