جرمنی کا ترکی کے خلاف اقدامات کا اعلان

جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل فائل فوٹو جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل

ترکی میں انسانی حقوق کے جرمن کارکن کی گرفتاری کے باعث نئی کشیدگی پیدا ہوگئی ہے،،جرمنی نے ترکی کے خلاف مزید اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

ترکی میں انسانی حقوق کے جرمن کارکن پیٹر شٹوئڈنر کی گرفتاری کے باعث پیدا ہونے والی نئی دوطرفہ کشیدگی کے تناظر میں وفاقی جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل نے ترکی کے خلاف متعدد اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔

جرمن وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ جرمنی ترکی کے خلاف کئی ایسے اقدامات کرے گا، جو اس بات کا ردعمل ہوں گے کہ ترک حکام نے انسانی حقوق کے سرکردہ جرمن کارکن کو شٹوئڈنر کو حراست میں لے رکھا ہے۔

انقرہ اور برلن کے مابین کئی مختلف وجوہات کی بنا پر ماضی قریب میں بھی کافی زیادہ اختلاف رائے دیکھنے میں آیا تھا، جس میں یہ بات بھی شامل تھی کہ پہلے تو جرمنی نے ترکی میں چند ماہ پہلے ہونے والے ریفرنڈم سے قبل انقرہ حکومت کے ایک سے زائد وزراء کو اپنے ہاں ترک نژاد شہریوں کے سیاسی اجتماعات سے خطاب کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔

اس سے قبل ترک صدر ایردوآن نے کہا تھا کہ موجودہ جرمن حکومت ’نازی دور کے ہتھکنڈے‘ استعمال کر رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store