جاپان، سویڈن جرمنی، انڈونیشا سمیت کئی ممالک میں عید الفطر کا چاند نظر آگیا

جاپان، سویڈن، جرمنی، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، فرانس، ہانگ کانگ، جنوبی کوریا، برونائی، انڈونیشیا، ملائیشیا اور شمالی کوریا میں عید کا چاند نظر آ گیا ہے۔

تما م ممالک میں کل 25 جون بروز اتوار عید الفطر منائی جائے گی۔ جبکہ دوسری فقہ کونسل آف نارتھ امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ عید الطفر 25 جون کو منائی جائے گی، تاہم فقہ کونسل کی جانب سے یہ اعلان جدید ٹیکنالوجی آسٹرنومیکل کیلکولیشن کااستعمال کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاپان، سویڈن، جرمنی، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، فرانس، ہانگ کانگ، جنوبی کوریا، برونائی، انڈونیشیا، ملائیشیا اور شمالی کوریا میں عید کا چاند نظر آ گیا ہے جبکہ نارتھ امریکہ کی فقہ کونسل کا کہنا ہے کہ آسٹرنومیکل کیلکولیشن قابل قبول ہیں اور اس کا استعمال قمری مہینوں کے آغاز کا تعین کرنے کیلئے کیا جاتا ہے، جس میں رمضان اور شوال کے مہینے بھی شامل ہیں۔

جبکہ افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں سورج غروب ہونے کے بعد ہی عید الفطر کا چاند دیکھا جا سکے گا۔ نارتھ امریکہ فقہ کونسل کا کہنا تھا کہ نیا چاند آسٹرنومیکل ٹیکنالوجی کے مطابق 24 جون 2017 کو غروب آفتاب کے بعد دیکھا جا سکے گا۔

install suchtv android app on google app store