چین کے صوبے سیچوان میں لینڈسلائیڈنگ، 140 افراد دب گئے

چین کے صوبے سیچوان میں لینڈسلائیڈنگ، 140 افراد دب گئے چین کے صوبے سیچوان میں لینڈسلائیڈنگ، 140 افراد دب گئے

 چین کے جنوب مغربی صوبے میں لینڈ سلائیڈنگ میں کم از کم ایک سو افراد دب گئے ہیں۔ ملبے تلے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

چین کے صوبے سیچوان میں لینڈ سلائیڈنگ سے وسیع پیمانے پر تباہی کاخدشہ ہے چینی میڈیا کے مطابق لینڈ سلائیڈ میں کم از کم 40 مکانات تباہ ہوئے ہیں۔

حکام نے ریسکیو کا کام شروع کر دیا۔ بھاری مشینری سے پتھروں کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔ چار سو سے زائد ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ لینڈ سلائیڈ سے دریا کا دو کلومیٹر کا حصہ بھی بلاک ہو گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے پہاڑی کا ایک حصہ ٹوٹ کر گرا جس کے باعث لینڈ سلائیڈ ہوئی۔ چین کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ کا خطرہ رہتا ہے خاص طور پر شدید بارشوں کے دوران یہ خطرہ بڑھ جا تا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store