آرمی چیف کی ترک وزیر دفاع سے ملاقات، مختلف امور پر تبالہ خیال

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی ترکی کے وزیر دفاع فِکری آئیزِک سے ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کے ترکی کے سرکاری دورے کے دوران ہونے والی اس ملاقات میں سلامتی پالیسی، دفاعی پیدوار اور تربیت سے متعلق دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

آرمی چیف کی ترکی کے وزیر دفاع کی ملاقات کے دوران ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود بھی موجود تھے۔

قبل ازیں جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترک ایروسپیس انڈسٹریز کا دورہ کیا، جہاں انہیں فوجی اور سول ایوی ایشن انڈسٹری کے حوالے سے ترک ایروسپیس انڈسٹریز کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ ترک ایروسپیس انڈسٹریز نے خصوصی طور پر ہیلی کاپٹرز اور بغیر پائلٹ طیاروں (یو اے ویز) میں مہارت حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کو ترک فوجی اعزاز ’لیجن آف میرٹ‘ سے نواز دیا گیا

اپنے دورے کے دوران آرمی چیف نے ہیلی کاپٹرز اور بغیر پائلٹ کے ڈورن طیاروں کا معائنہ کیا اور ’ٹی 129‘ ہیلی کاپٹر کی افتتاحی فلائٹ بھی لی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترکی کی تکنیکی صلاحیتیوں کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ’پاکستان کے پاس خاطر خواہ تکنیکی اور صنعتی مہارت موجود ہے جو دونوں ممالک کے درمیان بامعنی دفاعی تعاون کی راہیں کھولتی ہے۔‘

install suchtv android app on google app store