فیس بک کے متوالے کو بیٹے کی جان خطرے میں ڈالنے پر قید کی سزا

آج کل سوشل میڈیا پر بغیر محنت مشہور ہونے کا رحجان فروغ پاتا جا رہا ہے جس کیلئے لوگ کچھ بھی کر گزرنے کیلئے تیار ہو جاتے ہیں یہاں تک کہ اپنی اور اپنے گھر والوں کی جان تک خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

ایک ایسے ہی سر پھرے شخص کو سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کا شوق مہنگا پڑ گیا۔ فیس بک لائیکس کیلئے اپنے کمسن بیٹے کو 15منزلہ عمارت کی کھڑکی سے لٹکانے والے شخص کو 2سال جیل کی سزا کا پروانہ مل گیا۔

الجزائر سے تعلق رکھنے والے سر پھرے شخص کو فیس پر ایک ہزار لائیک لینے کا شوق چڑھا تو اپنے کمسن بیٹے کی جان خطرے میں ڈال کر معصوم بچے کو 15منزلہ عمارت کی کھڑکی سے لٹکا دیا اور اس خطرناک عمل کی تصویر فیس بک پر شیئر کردی۔

سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے بخار میں مبتلا الجیرین شخص کو لائیک تو نہ ملے تاہم اُسے معصوم بچے کی جان خطرے میں ڈالنے پر دو سال جیل کی سزا ضرور مل گئی۔

install suchtv android app on google app store