سعودی عرب میں نئے منصبوں پر مقرّر شہزادے

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے بدھ کے روز خصوصی فرمان کے ذریعے کئی نئے تقرر سامنے آئے ہیں۔

شہزادہ محمد بن سلمان کو نیا ولی عہد اور نائب وزیراعظم بنا دیا گیا ہے۔ وہ وزیر دفاع کے منصب پر کام جاری رکھیں گے۔

شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز کو ولی عہد ، نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ تینوں عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز کو وزیر داخلہ مقرر کیا گیا ہے۔

عبدالرحمن الربیعان کو نائب وزیر داخلہ کے منصب سے سبک دوش کر کے انہیں شاہی دفتر میں مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ ان کا منصب وزیر کے مساوی ہو گا۔

شہزادہ فیصل بن سطام بن عبدالعزیز کو اطالیہ میں مملکت کا سفیر متعین کیا گیا ہے۔ ان کا منصب وزیر کے مساوی ہو گا۔

شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز کو شاہی دفتر میں مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ ان کا منصب وزیر کے مساوی ہو گا۔

ڈاکٹر احمد بن محمد السالم کو نائب وزیر داخلہ مقرر کیا گیا ہے۔ ان کا منصب وزیر کے مساوی ہوگا۔

ڈاکٹر ناصر الداؤد کو ان کے منصب سے سبک دوش کرنے کے بعد وزارت داخلہ کا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ ان کا منصب وزیر کے مساوی ہو گا۔

شہزادہ بندر بن خالد بن فیصل بن عبدالعزیز کو شاہی دفتر میں مشیر مقرر گیا ہے۔ ان کا منصب وزیر کے مساوی ہو گا۔

شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل بن عبدالعزیز کو جنرل اسپورٹس اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا نائب سربراہ بنایا گیا ہے۔

شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان کو جرمنی میں مملکت کا سفیر متعین کیا گیا ہے۔

عبداللہ بن خالد بن سلطان کو شاہی دفتر میں مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

شہزادہ عبدالعزیز بن فہد بن ترکی بن عبدالعزیز کو الجوف صوبے کا نائب گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

اطالیہ میں سعودی سفیر فیصل بن سطام

شاہی دفتر میں مشیر ترکی بن محمد بن فہد

شاہی دفتر میں مشیر بندر بن خالد الفیصل

اسپورٹس اتھارٹی کے نائب سربراہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل

جرمنی میں سعودی سفیر خالد بن بندر بن سلطان

شاہی دفتر میں مشیر عبداللہ بن خالد بن سلطان

install suchtv android app on google app store