بھارتی فوج کی میٹنگ کے دوران غیر اخلاقی ویڈیو چلادی گئی

بھارتی سرحدی فورس کی میٹنگ کے دوران ڈیڑھ منٹ تک ویڈیو کلپ چلتا رہا بھارتی سرحدی فورس کی میٹنگ کے دوران ڈیڑھ منٹ تک ویڈیو کلپ چلتا رہا

بھارت کی بارڈرسیکیورٹی فورس اخلاقی پستی کی انتہا کو پہنچ گئی اور بی ایس ایف کی میٹنگ کے دوران غیر اخلاقی ویڈیو کلپ کافی دیر تک چلتا رہا جس پر بھارتی فوجی افسران بدحواسی کا شکار ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سرحد کو محفوظ بنانے کے موضوع پر فیروزپور میں بی ایس ایف 77 ڈویزن کے ہیڈکوارٹرز میں بھارتی سرحدی فورس کی میٹنگ ہوئی۔

اجلاس میں بی ایس ایف افسر نے میٹنگ کے دوران پریزنٹیشن دیتے ہوئے غیراخلاقی فلم چلادی جو تقریباً ڈیڑھ منٹ تک چلتی رہی۔

ویڈیو کلپ چلنے کے بعد بی ایس ایف افسر نے بدحواسی میں لیپ ٹاپ بند کر دیا۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل دہلی کے میٹرو اسٹیشن پر لگی اسکرینوں پر بھی غیراخلاقی ویڈیو چلائے جانے کا واقعہ پیش آیا تھا جب کہ اس سے قبل بھارتی سیاستدان اسمبلی اجلاس کے دوران بھی غیر اخلاقی ویڈیوز دیکھتے پائے گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store