سلامتی کونسل میں شام کے خلاف قرارداد کو روس نے ویٹو کر دیا

اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل فائل فوٹو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل

روس نےاقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں شام کے خلاف پیش کی جانے والی قرارداد کے مسودے کو ویٹو کردیا ہے،،قرارداد میں کیمیائی ہتھیاروں کے حملے کی مذمت کی گئی تھی اور عالمی تفتیش کاروں سے تعاون کرنیکی اپیل کی گئی تھی۔

اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں پیش کی جانے والی اس قرارداد کے مسودے کو روس نے ویٹو کردیاجس میں گذشتہ ہفتے کے مبینہ کیمیائی حملے کی مذمت کی گئی تھی۔سیکیورٹی کونسل میں یہ قرارداد امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے پیش کی گئی تھی جنہوں نے روس کے ویٹو پر برہمی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں سلامتی کونسل میں شام کیخلاف قرارداد پر ووٹنگ روس کی دھمکی کے باعث ملتوی

اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کے مسودے میں انسداد کیمیائی ہتھاروں کی تنظیم کی جانب سے تحقیقات کی حمایت کی گئی تھی۔اس قرارداد کے تحت شامی حکومت پر لازم ہوتا کہ وہ فوجی معلومات فراہم کرتی۔

سیکیورٹی کونسل کے پانچ مستقل اراکین ممالک میں شامل چین کےعلاوہ ایتھوپیا اور قزاقستان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ سیکیورٹی کونسل میں 10 ممالک کے قرارداد کے حق میں جبکہ روس اور بولیویا نےقرار کے خلاف ووٹ دیا۔

مزید جانئیے: روس نے سلامتی کونسل میں امریکا کی جانب سے بحث کی درخواست کو ویٹو کردیا

واضح رہے کہ چار اپریل کو شیخون میں مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کے حملے میں 70سےزائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔بعدازاں امریکہ نےشامی حکومت کےخلاف کیمیائی حملے کے جواب میں شام پر60 ٹام ہاک کروزمیزائل داغےتھے۔

 

install suchtv android app on google app store