حملہ آور خالد برطانوی ہے اور اس نے دوران قید اسلام قبول کیا

حملہ آور خالد برطانوی ہے اور اس نے دوران قید اسلام قبول کیا حملہ آور خالد برطانوی ہے اور اس نے دوران قید اسلام قبول کیا

برطانوی پولیس نے پارلیمنٹ کے باہر حملہ کرنے والے خالد مسعود کی تصاویر جاری کردی ہیں۔ دہشتگرد کے والدین افریقا سے برطانیہ آئے تھے، خالد نے دوران قید اسلام قبول کیا۔ کراچی کی فرزانہ ملک سے شادی کی مگر پھر دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔

لندن پولیس نے پارلیمنٹ کے باہر حملہ کرنے والے خالد مسعود کی تصاویر جاری کردی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے پیچھے ملزم کے مقاصد اور اس کے ممکنہ ساتھیوں کے بارے میں فی الحال کچھ کہا نہیں جاسکتا۔

پولیس کی جانب سے چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعے کے روز مانچسٹر سے ایک خاتون سمیت دو افراد جبکہ برمنگھم سے ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اب تک گیارہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا جا چکا ہے۔ جبکہ ابتدائی تفتیش کے بعد برمنگھم اور ہاکلے سے گرفتار چھ افراد کو رہا کردیا گیا ہے۔

خالد مسعود
خالد مسعود

خالدمسعود کے دوستوں کا کہنا تھا کہ اسکول کے دنوں میں اسے مذہب سے کوئی دلچسپی نہیں تھی تاہم اسلام قبول کرنے کے بعد اسے سعودی عرب میں بطور انگریزی ٹیچر نوکری ملی تھی۔

اسکول کے زمانے میں اسے نسل پرستانہ تعصب کا سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ اسکول میں وہ واحد سیاہ فام طالب علم تھا۔ اسکول کے دنوں میں وہ پڑھائی کے علاوہ اسپورٹس میں بہت تیز تھا اور فٹ بالر تھا۔

دوسری جانب واقعہ میں مارے گئےافراد کی یادمیں شہری واقعے کی جگہ گلدستے رکھ کرلواحقین سے اظہار ہمدردی کررہے ہیں۔ مختلف مذاہب کےماننےوالوں کی جانب سے لندن حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store