ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو جھوٹا قرار دے دیا

ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو جھوٹا قرار دے دیا ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو جھوٹا قرار دے دیا

بدزبانی میں مشہور امریکی صدر ایک بار پھر میڈیا پر برس پڑے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میڈیا میرا نہیں امریکی عوام کا دشمن ہے۔ ٹرمپ نے ٹوئیٹر پر امریکی میڈیا کے نام لے کر انکو جھوٹا قرار دیا۔

فلوریڈا پہنچنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں امر یکی میڈیا کو جھوٹی خبریں چلانے والا میڈیا قرار دے دیا۔ انہوں نے کہاکہ نیو یارک ٹائمز، این بی سی، اے بی سی، سی بی ایس اور سی این این میرے نہیں بلکہ امریکی عوام کے دشمن ہیں۔

گزشتہ روز بھی پریس بریفنگ کے دوران وہ متعدد رپورٹرز سے الجھتے رہے۔ متنا زع امیگریشن پالیسی ، سیکورٹی مشیر کا استعفیٰ اور نامزد وزیر محنت کی دستبرادی پر امریکی صدر بہت ناراض ہیں اور انھوں نے اس کا سارا نزلہ اور وجہ میڈیا کو قرار دے دیا۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ امریکا شمالی کوریا کے حوالے سے کیا اقدام اٹھائے گا تو ٹرمپ اس پر برس پڑے۔ اسی طرح جب ایک رپورٹر نے اپنا تعارف بی بی سی سے کروایا تو اس کا سوال سننے کے بجائے اس کی غیرجانبداری پر الٹا سوال شروع کردئیے۔

امریکی صدر بولے کیا کوئی مجھ سے دوستانہ سوال بھی کرے گا ؟؟؟ جس پر ایک نے جسارت کر لی۔ رپورٹر نے سوال کیا تو کچھ زیادہ ہی طویل ہو گیا۔ اس پر ٹرمپ پھر خفا ہو گئے،اس کوبیچ میں ہی ٹو ک دیا اور تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

install suchtv android app on google app store