روس اور ترکی کی شام کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں شام کے شہر الباب اور دیرالزور میں ہونیوالی ان فضائی کاروائیوں میں داعش سے وابستہ پینسٹھ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
ترکی افواج کے مطابق داعش کے خلاف کی جانیوالی کاروائی میں سرحد سے متصل علاقوں میں دہشت گرد تنظیم داعش کے درجنوں شدت پسندوں کو ہلاک کردیا اس کاروائی کے دوران شامی کے شہر الباب کا محاصرہ بھی مزید سخت کردیا گیا ہے اس شہر میں موجود دہشت گردوں کو باہر نکلنے پر نشانہ بنایا جارہا ہے تاکہ یہ عناصر عام مہاجرین کے ساتھ ملکر انکے کیمپوں میں چھپ نہ سکیں اس شہر کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔
ترک وزارت دفاع کے مطابق اس کاروائی کےد وران پینسٹھ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جنکا تعلق دہشت گرد تنظیم داعش سے تھا ادھر روس کے وزارت دفاع کی جانب سے یہ کہا گیا کہ ماسکو کے جنگی طیاروں نے مشرقی شام کے علاقے دیر الزور میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں داعش کے کئی ٹھکانے تباہ ہوئے اور درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
روسی کاروائی کے دوران دہشت گردوں کے زیر استعمال کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں ہیں ان گاڑیوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ موجود تھا۔