صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے غرب اردن میں ایک اور فلسطینی نو جوان شہید

صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے غرب اردن میں ایک اور فلسطینی نو جوان شہید صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے غرب اردن میں ایک اور فلسطینی نو جوان شہید

مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجیوں کی نہتے فلسطینیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور صیہونی فوج کی ایک تازہ واردات میں اٹھارہ سالہ فلسطینی لڑکی کو شہید کر دیا گیا ہے ادھر فلسطینی حکام نے ایک بار پھر صیہونی جیلوں میں سہولیات کی عدم دستیابی کی شکایت کی ہے۔

صیہونی فوجیوں کی جانب سے تازہ کارروائی مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک علاقے میں کی گئی، اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک فلیش پوائنٹ جنکشن پر اٹھارہ سالہ فلسطینی نوجوان چیک پوسٹ کراس کر رہا تھا کہ سرحدی پولیس اہلکاروں نے چیکنگ کے لیئے روکا اور اسی دوران قابض فوجیوں نے فائرنگ کر دی۔

واقعہ غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے تفوح جنکشن میں پیش آیا جہاں اس سے قبل بھی متعدد فلسطینیو ں کو شہید کیا جا چکا ہے۔

اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے الزام عائد کیا ہے کہ شہید کیا گیا نو جوان صیہونی فوجیوں پر چاقو سے حملہ کرنا چاہ رہا تھا جس کے بعد ا س پر فائرنگ کی گئی۔

ادھر فلسطینی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جا رہا ہے اور متعدد قیدی ایسے ہیں جو بنیادی اشیا کی دستیابی نہ ہونے کی وجہ سے مرض میں مبتلا ہو گئے ہیں اور انہیں طبی امدادبھی مہیا نہیں کی جا رہی

install suchtv android app on google app store