ترکی: محکمہ تعلیم کے 15 ہزار ملازم معطل، 24ٹی وی اور ریڈیو اسٹیشنز کے لائسنس منسوخ

ترکی: محکمہ تعلیم کے 15 ہزار ملازم معطل، 24ٹی وی اور ریڈیو اسٹیشنز کے لائسنس منسوخ فائل فوٹو

ترکی نے فتح اﷲ گولن سے مبینہ تعلق پر محکمہ تعلیم کے پندرہ ہزار جبکہ وزارت خزانہ کے پندرہ سو سے زائد ملازمین سمیت چوبیس 24 ٹی وی اسٹیشنز کے لائسنس منسوخ کر د یئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر ساڑھے پینتالیس ہزار فوجی بھی معطل کیئے گئے۔

ترک عدالت نے غداری کے الزام میں گرفتار سابق ایئرچیف سمیت اور چھبیس جنرنلز کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ ترک حکام نے تقریباً آٹھ ہزار پولیس اہلکاروں کو بغاوت میں ملوث ہونے پر معطل کر دیا ہے جبکہ ترکی میں اب تک وزارت تعلیم نے 15 ہزار 200 اور وزارت داخلہ نے 8 ہزار 777 ملازمین کو نوکریوں سے معطل کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ 2 ہزار 745 ججز، وزیر اعظم آفس کے 257، وزارت مذہبی امور کے 492 ملازمین، 38 صوبائی گورنرز اور 47 ڈسٹرکٹ گورنرز کو عہدوں سے برخاست کردیا گیا ہے۔

ٹی آرٹی براڈکاسٹر کے 370 افراد سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ 103 جنرلزاورایڈمرلز، 6000 فوجی زیرحراست ہیں۔ ترکی کے خفیہ ادارے نے 100 ایجنٹوں کو بھی فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کر دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store