کولمبیا: پانچ دہائیوں کے بعد باغیوں کے ساتھ جنگ بندی

کولمبیا: پانچ دہائیوں کے بعد باغیوں کے ساتھ جنگ بندی اے ایف پی فوٹو

کولمبیا کی حکومت اور فارک باغیوں نے آپس میں جنگ بندی کا ایک تاریخی معاہدہ کیا ہے۔ جس سے دونوں گذشتہ پانچ عشروں سے جاری تنازع کے خاتمے کے مزید قریب پہنچ گئے ہیں۔

فریقین میں حتمی اور مکمل جنگ بندی کا معاہدہ آئندہ چند ہفتے میں متوقع ہے اور موجودہ معاہدے کے اعلان کو اسی سمت میں آخری قدم کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

فارک باغیوں اور حکومت کے درمیان امن مذاکرات کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں تین برس قبل شروع ہوئے تھے جس کے نتیجے میں فریقین اتنے قریب آنے میں کامیاب ہوئے۔

لیکن ابھی جنگ بندی کب سے شروع ہوگی اس بارے میں معاہدہ نہیں ہوا ہے۔ جنـگ بندی کا نفاذ آخری اور حتمی معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد ہوگا جس کی آئندہ جولائی میں ہونے کی توقع ہے۔

install suchtv android app on google app store