امریکا: شمالی اورجنوبی کیرولائنا میں بارشوں سے 12 افراد ہلاک

جنوبی کیرولائنا میں سیلاب جنوبی کیرولائنا میں سیلاب

امریکا کی ریاست جنوبی کیرولائنا میں طوفانی بارشوں کے سبب ڈیم ٹوٹ گیا ہے اور علاقے کے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ شمالی اور جنوبی کیرولائنا میں بارشوں سے12افرادمارے جاچکے ہیں۔

امریکاکی ریاست جنوبی کیرولائنا کو تاریخ کی بدترین بارش کا سامنا ہوا۔ جنوبی کیرولائنا میں چھ سو سڑکیں اور بریج بند ہیں اور چالیس ہزارسے زائد شہری پانی جبکہ چھبیس ہزار سے زائد افرادبجلی سے بھی محروم ہیں۔

اس صورتحال میں اوورکریک(Overcreek) بریج ڈیم ٹوٹنے کے سبب لوگوں کا پڑے پیمانے پرانخلا کا بھی سامناہے۔ شہرکےایک طرف انخلا ہورہاتو دیگر علاقوں میں لاکھوں افراد طوفانی بارشوں کے سبب گھروں میں محصورہیں۔

اب موسم قدرے بہترہوا ہے اور منگل کو سورج نکلنے کا بھی امکان ہے مگر انتظامیہ نے شہریوں کو گھروں میں رہنے ہی کی ہدایت کی ہے۔ پچھلے تین روز میں ریاست میں دوفٹ سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔جسکے سبب اسکول اور دفاتر بند ہیں۔

ریاست کی گورنر کا کہنا ہے کہ ایسی شدید بارش ایک ہزار سال میں ہونے کی توقع ہوتی ہے اور بارشوں سے نقصان کا تخمینہ ایک ارب ڈالر سے بھی زائد لگایا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store