امریکا نے بعض چینی کمپنوں پر پابندی عائد کرنیکا فیصلہ کیا ہے

امریکا نے بعض چینی کمپنوں پر پابندی عائد کرنیکا فیصلہ کیا ہے فائل فوٹو

امریکا نے اعلی حکومتی شخصیات کی سیاسی معلومات چرانے کا الزام عائد کرتے ہوئے درجنوں چینی کمپنیوں پر اقتصادی پابندیاں لگانے کافیصلہ کیا ہے۔

امریکی صدر باراک اوباما کے صدارتی ترجمان کا کہنا تھا کہ اگلے چند ہفتوں میں پابندیاں لگانے یا نہ لگانے کے بارے میں حتمی فیصلہ لے لیا جائے گا۔ پابندیاں لگنے سے چینی کمپنیوں کے انفرادی یا اجتماعی کمپنیوں کی حیثیت سے پراپرٹی اثاثے اور تجارتی اشیا کی خرید و فروخت پر پابندی لگا دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کے متعلق بہت جلد ایک معاہدے ہر دستخط کریں گے تاہم اس بارے میں ایک جامع منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پابندیاں فقط ایسی کمپنیوں پر لگائی جائیں گی جو اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث رہی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ اس اقدام سے قبل چینی حکومت کو ایک خط بھی ارسال کیا جائے۔ گزشتہ چار سالوں میں اس طرح کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں جن میں امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے کئی اعلی حکومتی عہدیداروں کی معلومات کو مبینہ طور پرچینی کمپنیاں چوری کرتی آئی ہیں۔

install suchtv android app on google app store