عالمی برادری روہنگیا کے مسلمانوں کے لئے بھی اقدامات کرے: اقوام متحدہ

عالمی برادری روہنگیا کے مسلمانوں کے لئے بھی اقدامات کرے: اقوام متحدہ اے ایف پی فوٹو

اقوام متحدہ میں پناہ گزینوں کے ادارے کی ترجمان ملیسا فلیمنگ نے خبردار کیا ہے کہ اگر روہنگیا مسلمانوں اور بنگلادیشوں پناہ گزینوں کے لئے اقدامات نہ کئے گئےتو آئندہ ماہ انکی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوجائے گا۔

یو این ایچ سی آر کی خاتون ترجمان ملیسا فلیمنگ نے کہا کہ تارکین وطن خاص طور پر روہنگیائی اور بنگلادیشی مسلمانوں کی جنوب مشرقی ایشیا کی طرف ہجرت کی لہر میں رواں ماہ کے آخر تک تیزی آجائے گی۔ ملیسا فلیمنگ نے جنوب مشرقی ایشیا کی سمت غیر محفوظ کشتیوں کے ذریعے ہجرت کے نتیجے میں ا نسانی جانوں کو لاحق خطرات پر خبردار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال کے آغاز سے اب تک گیارہ سو بنگلادیشی اور روہنگیا کے مسلمان کھلے سمندروں میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ میں پناہ گزینوں کے ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ عیسوی سال کے اوائل سے رواں سال کے ابتدائی چھ مہینوں کے دوران تقریبا چورانوے ہزار افراد نے بنگلادیش اور میانمار سے کوچ کیا ہے،،جن میں سے اکتیس ہزار افراد نے رواں سال کے شروع کے چھ مہینوں میں ہجرت کی ہے۔

install suchtv android app on google app store