جرمن طیارے کو معاون پائلٹ نے تباہ کیا، فرانسیسی تفتیش کاروں کا انکشاف

سکرین گریب سچ ٹی وی سکرین گریب سچ ٹی وی

فرانسیسی حکام نے کہا ہے کہ جرمنی کی کمپنی ''جرمن وِنگز'' کے گر کر تباہ ہونے والے طیارے کا کو پائلٹ طیارے کو تباہ کرنا چاہتا تھا۔

فرانس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طیارہ حادثے کی تفتیش کرنے والے سرکاری ماہر برائس روبن نے کہا کہ بلیک باکس سے ملنے والی آوازوں کے مطابق حادثے کے وقت معاون کپتان آندریاز لُوبِٹز کاک پِٹ میں اکیلا تھا اور اس نے جان بوجھ کر طیارے کی بلندی کم کرنا شروع کر دی۔ اس وقت طیارے کا پائلٹ کاک پِٹ میں موجود نہیں تھا۔

کپتان کو معاون کپتان سے یہ کہتے ہوئے سُنا کہ جہاز کا کنٹرول سنبھال لیں اور اس کے ساتھ ہی سیٹ پیچھے کرنے کی اور دروازہ بند ہونے کی آواز سُنی گئی۔

مسٹر رابن کا کہنا تھا کہ جس وقت طیارہ زمین پر گرا اس وقت بھی معاون کپتان زندہ تھا۔

وآضع رہے کہ طہارہ حادثے میں سوار 144 مسافر اور عملے کے چھ افراد افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں 16 بچے بھی شامل تھے۔

 

install suchtv android app on google app store