امریکی ریاست لاس انجلس میں خواتین کیلئے پہلی مسجد تعمیر

امریکی ریاست لاس انجلس میں خواتین کیلئے پہلی مسجد تعمیر کردی گئی ہے۔ امریکا میں مقیم مسلمان خواتین کیلئے لاس انجلس میں مسجد کھول دی گئی۔

مذکورہ مسجد امریکا میں پہلی خاتون مسجد ہے۔ مسجد میں امام نے جمعے کی نماز پڑھائی جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔

نماز کی ادائیگی کے لئے مسجد آنے والی خواتین کے لیے اضافی سہولیات بھی شامل ہیں ۔

نمازی خواتین کے ساتھ آنے والے ان کے بچوں کے لیے بھی کمرہ تعمیر کیا گیا ہے۔

اس موقع پر خواتین کا کہنا تھا کہ ہم اپنا زیادہ تر وقت گھر سے باہر گزارتے ہیں۔ اس دوران ادائیگی نماز کے لیے مسجد کا قیام خوش آئند ہے۔

install suchtv android app on google app store