لندن: بے ریاست کیے جانے کے خلاف برطانوی شہری کی اپیل

برطانوی وزیر داخلہ ٹیریسا مے فائل فوٹو برطانوی وزیر داخلہ ٹیریسا مے

برطانوی شہری نے حکومت کے بےریاست کیے جانے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرا دی ہے۔ جبکہ برطانوی وزیر داخلہ نے برطانوی شہری کے بے ریاست ہونے کے الزام کو مسترد کر دیا ہے۔

برطانوی شہری نے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزام میں برطا نوی شہریت سے محروم کر نے کے نئے قانون کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔ برطانوی شہری کا کہنا تھا کہ اس کے پاس کسی بھی ملک کی شہریت نہیں بچی تھی جبکہ بین الاقوامی قوانین کے تحت کسی شخص کا بے ریاست ہونا غیر قانونی ہے۔

برطانوی وزیر داخلہ ٹیریسا مے نے مبینہ برطانوی شدت پسند سے برطانوی شہریت واپس لینے کا حکم دیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ شخص دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔ وزیر داخلہ کے مطابق برطانیہ میں رہائش پذیر یہ شہری ویتنام کی شہریت بھی رکھتا ہے۔ اور برطانوی قانون کے مطابق وزیر داخلہ کو اختیارات حاصل ہیں کہ وہ کسی ایسے شخص سے برطانوی شہریت واپس لے سکتی ہیں جس کے پاس کسی دوسرے ملک کی شہریت بھی ہو اور اس نے بعد میں برطانوی شہریت بھی حاصل کر لی ہو۔

سپریم کورٹ میں اپیل کی سماعت سے قبل پارلیمان میں برطانوی حکومت کی طرف سے وزیر داخلہ کو دئیے گئے خصوصی اختیارات پر بحث جاری ہے۔ دوسری جانب ویتنامی حکومت نے برطانوی شہری کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store