ہانگ کانگ :مونگ کوک میں مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے کاروائیا ں جا ری۔

سکیورٹی اہلکاروں نے حالیہ کارروائی میں ہانگ کانگ کے اہم علاقے، مونگ کوک میں مظاہرین کو منشتر کر دیا ہے۔

 

ہا نگ کا نگ میں گذشتہ تین ہفتوں سے جا ری مظا ہروں میں سیکورٹی اہلکاروں کی طرف سےمظا ہرین کو منتشر کرنے کا کام جا ری ہے۔اس سلسلے میں ہا نگ کا نگ کی اہم شاہراہ سے رکا وٹیں ہٹانے کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصا دم کے بعد کئی طلبہ کو گرفتار بھی کیا گیا۔ تاہم شہر کی کوئین وے شا ہراہ سے رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا ہے ۔گزشتہ تین ہفتوں سے جاری ان مظاہروں کے نتیجے میں ایشیا کے اس اہم تجارتی مرکز میں روز مرہ کی زندگی مفلوج ہو چکی ہے۔ یا د رہے کہ عالمی دبا و کے پیش نظر ہانگ کا نگ کے چیف ایگزیکٹیو لیونگ چُن یِنگ نے مظاہرین کے ساتھ نئے سرے سے مذاکرات کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جبکہ مظاہرین کی طرف سے لیونگ چن ینگ کی طرف سے مذاکرات کی پیش کش کو تاحال قبول نہیں کیا گیا۔ ۔ہانگ کانگ کی انتظامیہ نے جمہوریت حامی مظاہرین سے بات کرنے کی منظوری دے دی ہے اور مظاہرین پر ضرورت سے زیادہ تشدد کرنے کی بھی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔

install suchtv android app on google app store