ہانگ کانگ: لیونگ چُن یِنگ کے استعفی کا مطا لبہ

ہانگ کانگ میں جمہوری اصلاحات کے حق میں مظاہروں کا سلسلہ چھٹے روز بھی جا ری ہے۔ مظاہروں کی منتظم تنظیم اوکوپائی سینٹرل نے لیونگ چُن یِنگ کو آج رات تک کی مہلت دے دی۔ جبکہ چین کا کہنا ہے کہ مظاہرے غیرقانونی ہیں۔

تین ہزار سے زائد مظاہرین نے چن ینگ کے دفتر کا محاصرہ بھی کر لیا ہے۔ شہر کے سربراہ لیونگ چُن یِنگ سے آج رات تک مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان مظاہروں کی منتظم تنظیم اوکوپائی سینٹرل نے کہا ہے کہ مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں سرکاری عمارتوں پر دھاوا بولا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق مظاہرین میں شامل ہزاروں طلبہ نے سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز کرتے ہوئے شہر کی اہم شاہراہ، اسکول، دفاتر اور کاروباری مراکز بند کر دئیے گئے تھے۔ مظا ہرین اور پولیس کے ما بین تصا دم میں اب تک چا لیس سے زا ئد شہری شدید زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری طرف بیجنگ حکومت اور ہانگ کا نگ کے چیف ایگزیکٹیونے مظاہرین کی دھمکیوں کونظر انداز کرتے ہوئےدھرنا ختم کرنے کا کہا ہے۔ اس سے پہلے چینی وزیر خا رجہ وانگ یا ئی نے اپنے ایک بیان میں عالمی برادری کو واضح کیا ہے کہ ہانگ کا نگ کے مظا ہرہ چین کا اندرونی مسئلہ ہے۔ ذرائع کے مطا بق1997ء میں چین کا حصہ بننے کے بعد سے ہانگ کانگ میں جمہوریت کے حق میں ہونے والے یہ اب تک کے سب سے بڑے حکومت مخالف مظاہرے ہیں۔

install suchtv android app on google app store