ایک لاکھ شامی کرد باشندے ترکی میں داخل

دہشت گرد تنظیم داعش کی ظالمانہ کاروائیوں کے نتیجے میں شامی شہریوں کی بڑی تعداد ترکی ہجرت کررہی ہے۔ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ابتک ایک لاکھ شامی باشندے ہجرت کرچکے ہیں۔

گزشتہ تین روز کے دوران تقریبا ایک لاکھ شامی کُرد باشندے جہادی تنظیم داعش سے خوفزدہ ہو کر ترکی میں داخل ہو گئے ہیں۔ بیان کے مطابق آئندہ چند روز میں مزید ہزاروں مہاجرین ترکی میں داخل ہو سکتے ہیں۔ جس کے لیے اقوام متحدہ اور ترک حکام مل کر تیاری کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آئی ایس کے جنگجو ترک سرحد کے قریب درجنوں کُرد دیہات پر قابض ہو چکے ہیں۔

اسلامک اسٹیٹ پہلے ہی ترک سرحد کے قریب ساٹھ سے زائد دیہات پر کنٹرول رکھتی ہے۔ دریں اثناء ترک فوج نے شام کے ساتھ اپنی سرحد بند کر دی ہے۔ کرد مظاہرین نے ترک حکومت پر داعش کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کرد نوجوانوں کو داعش کے خلاف لڑائی سے روک رہی ہے۔ اقوام متحدہ نے ترکش حکومت کو مہاجرین کےلئے بھاری مقدار میں فنڈز جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store