روس: يوکرائن جنگ کی مخالفت میں ہزاروں افراد کا احتجاجی مظاہرہ

يوکرائن جنگ کی مخالفت ميں ہزاروں روسی باشندوں نے دارالحکومت ماسکو میں احتجاج شروع کردیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ روسی حکومت کو یوکرائن کی جنگ میں نہیں پڑنا چاہئے۔

مارچ ميں شريک مظاہرين ماسکو حکومت سے مطالبہ کر رہے تھے کہ وہ يوکرائن کے انتشار میں اپنی فورسز کو روکے اور یوکرائن کی عوام کو خود ہی اس سے نبردآزماہونے چاہئے۔ عوام نے ہاتھون میں پلے کارڈز تھامے ہوئے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ وگوں کا کہنا تھاکہ ہمیں پر امن معاشرہ چاہئے اسی سے معاشی ترقی کا خواب پورا ہورہا ہے۔

مشرقی يوکرائن ميں سرگرم عليحدگی پسندوں اور کييف کے درميان مسلح تنازعے کے آغاز کے بعد سے اب تک روس ميں اس تنازعے کی مخالفت ميں نکالی جانے والی يہ اپنی طرز کی پہلی بڑی ريلی ہے۔ يہ مارچ اس ليے بھی اہميت کی حامل ہے کيونکہ 2012ء ميں روسی صدر ولاديمير پوٹن کی تيسری مدت صدارت کے آغاز سے لے کر اب تک کا يہ سب سے بڑا عوامی احتجاجی مظاہرہ تھا۔

install suchtv android app on google app store