عراق: کرد شہری کی قتل کی ویڈیو جاری

عراق کے شہر موصل میں داعش کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ایک کرد شہری کا سرقلم کرتے دیکھایا گیا ہے۔

داعش کے دہشت گردوں کی جانب سے انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں ایک کرد شہری کا سر قلم کرتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔ویڈیو کے ساتھ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کرد فورسز کو خبردار کیا کہ وہ داعش کے خلاف کاروائیوں سے باز رہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اگر انہوں نے امریکا سے تعاون کیا تو وہ مزید کردوں کو قتل کریں گے۔ اس سے قبل داعش نے صوبہ انبار میں کئی عراقی شہریوں کے سر قلم کرکے ان کی ویڈیوز جاری کی ہیں۔

واضح رہے کہ داعش کی جانب سے ویڈیوز جاری کرنے کا مقصد لوگوں میں خوف ہراس پھیلانا ہے۔ اس وقت ہزاروں کی تعداد میں عراقی شہری اور کرد فورسز داعش کے خلاف لڑ رہےہیں۔

 

install suchtv android app on google app store