سلامتی کونسل کی لیبیا کے ملیشیا رہنماوں پر پابندی کی تجویز

اقوامِ متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل نے لیبیا میں جاری لڑائی کو فوری طور پرروکنے کی قرار دار منظور کرتے ہوئے لیبیا کے حریف ملیشیا گروہوں کے درمیان تشدد کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف پابندی عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔

سلامتی کونسل کی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد یا گروہوں کی جائیداد فروخت کی جا سکتی ہے یا ان پر سفری پابندی بھی عائد کی جا سکتی ہے۔جو لیبیا میں تشدد کے واقعات میں ملوث ہونگے۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے لیبیا کے ملیشیا گروپوں اور فوج کے دھڑوں کے درمیان تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش اظہار کیا ہے۔

سلامتی کونسل نے متفقہ طور ایک قراردار منظور کی جس میں ان لوگوں اور گروہوں پر پابندی کی دھمکی دی گئی جو لیبیا کی سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کر رہے ہیں یا سیاسی تبدیلی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیبیا میں سابق حکمران معمر قذافی کے خلاف دوہزار گیارہ میں بغاوت کرنے والے مسلح گروہوں کے درمیان لڑائی میں سینکڑوں لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store