افغانستان: جھڑپوں میں 3 طالبان کمانڈز سمیت 96 جنگجو ہلاک، نیٹو فوجی بھی مارا گیا

Afghan Security Forces Afghan Security Forces

افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کے آپریشن اور غیر ملکی افواج کے ڈرون حملے میں 3 طالبان کمانڈروں سمیت 96 جنگجو ہلاک اور 46 زخمی ہوگئے جبکہ 16 کو گرفتار کر لیا گیا۔

افغان وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ظاہر عظیمی نے ایک بیان میں کہا کہ افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز نے 8 مختلف صوبوں میں طالبان کے خلاف آپریشن کیا، جس میں 66 طالبان جنگجو ہلاک اور 41 زخمی ہوگئے جبکہ 16 کو گرفتار کر لیا گیا۔

افغان وزارت داخلہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران افغان سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 18 طالبان جنگجو مارے گئے، آپریشن صوبہ کنڑ، ننگرہار، فریاب، قندھار، زابل، ارزگان اور لوگر میں کیا گیا۔

دوسری جانب مشرقی صوبہ نورستان میں افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں، جھڑپوں میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوئے ہیں، اس کے علاوہ 7 طالبان جنگجو بھی مارے گئے ، جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب مشرقی صوبے کنٹر میں غیر ملکی افواج کے ڈرون حملے میں 3 طالبان کمانڈر جبکہ 5 زخمی ہوگئے، دوسری طرف کابل میں نیٹو کے ایک فوجی کو ایک شہری نے حملہ کر کے ہلاک کر دیا، صوبہ ارزگان میں ایک کار سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا، دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

install suchtv android app on google app store