پارلیمنٹ میں حکومتی ارکان اور اپوزیشن کے درمیان کشیدگی، اسموک بم پھاڑنے سے افراتفری

البانیہ کے پارلیمنٹ میں اجلاس کے دوران اسموک بم چل گیا فائل فوٹو البانیہ کے پارلیمنٹ میں اجلاس کے دوران اسموک بم چل گیا

البانیہ کے پارلیمنٹ میں اجلاس کے دوران اسموک بم چل گیا، جس سے ایوان میں افراتفری مچ گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق البانیہ کی پارلیمنٹ میں حکومتی ارکان اور اپوزیشن کے درمیان دو ماہ سے کشیدگی جاری ہے، تاہم اپوزیشن ارکان نے اس وقت تو حد کر دی جب انھوں نے ایوان میں اسموک بم چلا دیا۔

جیسے ہی مکمل اجلاس شروع ہوا، سابق وزیر اعظم سلیجا بریشا کے گروپ سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹس نے احتجاج شروع کر دیا، اور اسمبلی کے داخلی دروازے پر ریپبلکن گارڈ سے ہاتھا پائی کی۔

اپوزیشن اراکین کا احتجاج اسمبلی ہال میں بھرپور تصادم کی شکل اختیار کر گیا، اور انھوں نے کاغذوں اور کرسیوں کو آگ لگا دی، اور اسموک بم پھاڑ دیا جس سے ایوان میں زبردست ہلچل مچ گئی، اور پارلیمنٹ کا مکمل اجلاس شور شرابے کی نذر ہو کر ختم ہو گیا۔

اپوزیشن کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں انھیں بولنے نہیں دیا جا رہا ہے، جب کہ حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ پارلیمنٹ میں کشیدگی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، پارلیمنٹ کی خاتون صدر لِنڈیتا نکولا نے اسمبلی میں آگ لگانے پر رکن پارلیمنٹ فلجامور نوکا کو اجلاس سے باہر نکال دیا۔

install suchtv android app on google app store