یونان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی

یونان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی فائل فوٹو یونان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی

یونان میں طوفان الیاس اور شدید بارشوں کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی مچ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان کے شمالی علاقوں میں بدھ کے روز طوفان الیاس کی وجہ سے شدید بارشیں ہوئیں جس کی وجہ سے سیلابی صورتِ حال پیدا ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یونان کے کئی دیہات زیرِ آب آ گئے، سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں جس کے باعث بیشتر اضلاع کے اسکولوں کو بند کرنا پڑ گیا۔

ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن اور یورپین سیویر ویدر ڈیٹابیسڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یونان کے شہر وولوس میں 14 گھنٹوں میں 298 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو شہر کی ستمبر کی اوسط سے 8 گنا زیادہ ہے۔

یونان کی وزارتِ زراعت کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ 80 ہزار کے قریب مویشی اور مرغیاں بارشوں کی وجہ سے مر گئیں جبکہ کپاس، گندم، مکئی، سیب اور کیوی کی فصلیں تباہ ہو گئیں۔

install suchtv android app on google app store