امریکا: نیویارک میں جمعے کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت مل گئی

نیویارک میں جمعے کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت مل گئی فائل فوٹو نیویارک میں جمعے کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت مل گئی

امریکی شہر نیویارک کی مساجد میں جمعے کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت مل گئی جس کو مسلم کمیونٹی نے خیر مقدم کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں اب جمعے کی اذان کی گونج سنائی دے گی کیونکہ شہر کی مساجد میں نماز جمعہ کے لیے اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت مل گئی ہے۔

نیویارک کے میئر ایرک ایڈم نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ اب شہر کی مساجد میں جمعہ کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دی جا سکتی ہے جب کہ رمضان المبارک میں مغرب کی اذان بھی لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت ہوگی۔

نیویارک کی مسلم امریکن کمیونٹی کی جانب سے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے میمو کا خیر مقدم کیا گیا ہے اور انہوں نے محکمہ پولیس اور میئر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیویارک میں ساڑھے 7 لاکھ سے زائد مسلمان آباد ہیں جب کہ وہاں پونے تین سو سے زائد مساجد اور اسلامک سینٹرز قائم ہیں۔

install suchtv android app on google app store