طالبان حکومت کی جانب سے 15 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیوں کیا گیا

طالبان حکومت کی جانب سے 15 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیوں کیا گیا فائل فوٹو طالبان حکومت کی جانب سے 15 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیوں کیا گیا

طالبان کی افغانستان میں واپسی کو 2 سال مکمل ہوگئے، غیرملکی میڈیا کے مطابق اس موقع پر طالبان حکومت کی جانب سے 15 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق 15 اگست کو طالبان واپسی کے 2 سال مکمل ہونے پر ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ ہم افغانستان کی مجاہد قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان سے اس عظیم فتح پر اللّٰہ کا شکر ادا کرنے کا کہتے ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ اب ملک میں مجموعی طور پر سیکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے اور پورے ملک کا انتظام ایک ہی قیادت چلاتی ہے، ملک میں اسلامی نظام نافذ ہے اور ہر چیز کی شریعت کے مطابق وضاحت کی جاتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق طالبان کے افغانستان پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے 2 سال مکمل ہونے پر 15 اگست کو ملک بھر میں سیکیورٹی سخت دیکھی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 15 اگست کو طالبان امریکی سفارت خانے کی عمارت کے قریب جمع بھی ہوئے اور اس موقع پر وہاں موجود لوگوں نے سیلفیاں بھی لیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں طالبان کی حکومت کو ابھی تک کسی ملک نے باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store