غزہ پر برطانوی پالیسیوں کی مخالفت پر سعیدہ وارثی مستعفی

پاکستانی نژاد برطانوی وزیر سعیدہ وارثی نے غزہ کی صورتحال کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

سعیدہ وارثی کا کہنا ہے کہ وہ غزہ پر برطانوی حکومت کی پالیسیوں کی مزید حمایت نہیں کرسکتیں،لہذ اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہی ہیں۔

منگل کو اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے ایک پیغام میں سعیدہ وارثی کا کہنا تھا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ آج صبح میں نے وزیراعظم کو اپنے استعفیٰ سے متعلق آگاہ کیا ہے۔ اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میں غزہ کے حوالے سے حکومت کی پالیسیوں کی مزید حمایت نہیں کر سکتی۔

install suchtv android app on google app store