امریکا کا افغان خواتین اور اقلیتوں پر پابندیوں کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار

امریکا کا خواتین اور اقلیتوں پر پابندیوں کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار فائل فوٹو امریکا کا خواتین اور اقلیتوں پر پابندیوں کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار

امریکی حکام نے طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال کے خاتمے کے لیے اپنی پالیسیاں واپس لیں۔ امریکی حکام نے انسانی ہمدردی کے تحت امداد فراہم کرنے والی تنظیموں کی ضرورت پر زور دیا۔

دوحہ میں امریکا اور افغان طالبان کے درمیان دو روزہ ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ خواتین اور اقلیتوں پر پابندیوں کے حوالے سے شدید تشویش ہے۔

امریکی حکام نے افغان عوام کی حمایت میں اعتماد سازی کیلئے مختلف امور کی نشاندہی کی۔ امریکی وفد نے انسانی ہمدردی کے تحت امداد فراہم کرنے والی تنظیموں کی ضرورت پر زور دیا۔

install suchtv android app on google app store