فرانس: فلسطینوں کے حق میں ریلی،شرکا پر پولیس کا تشدد

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا پر پولیس نے تشدد کیا جبکہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

قابض اسرائیلی جارحیت کے خلاف پوری دنیا میں مظاہرے جاری ہیں۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی عوام کی بڑی تعداد نے غزہ پر جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہرہ کیا۔مظاہرین میں بچوں اور عورتوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بیرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں برسائیں اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔واضح رہے کہ فرانسسی صدر فرانسوا ہولانڈے نے ملک میں اسرائیل مخالف مظاہروں پر پابندی عائد کی ہے۔

install suchtv android app on google app store