اسرائیل کی سفاکیت، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

اقوام متحدہ نے اتوار کے روز اسرائیل کی غزہ میں سفاکیت کے دوران 100 شہادتوں کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا جس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی حملے سفاکیت ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کی خونی صورتحال پر بلائے گئے سلامتی کونسل کے اجلاس میں 15 ممالک کے مندوبین شریک ہیں۔ اس موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی بربریت انتہا کو پہنچ چکی ہے جو ناقابل برداشت ہے جبکہ اسرائیلی جارحیت انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بھی غزہ میں ایک ہی روز میں 100 شہریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے حملوں کو سفاکیت قرار دیا اور اسرائیل پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر حملے بند کرتے ہوئے اپنی فوجیں واپس بلائے۔

install suchtv android app on google app store