تھائی لینڈ کے چائلڈ کئیر سینٹر میں فائرنگ، بچوں سمیت31 افراد ہلاک

تھائی لینڈ کے چائلڈ کئیر سینٹر میں فائرنگ، بچوں سمیت31 افراد ہلاک فائل فوٹو تھائی لینڈ کے چائلڈ کئیر سینٹر میں فائرنگ، بچوں سمیت31 افراد ہلاک

تھائی لینڈ کے شمالی حصے میں سابق پولیس اہلکار نے چائلڈ کئیر سینٹر میں فائرنگ کر کے اہلیہ اور بچے سمیت 31 افراد کو قتل کر دیا۔

تھائی حکومت کے ترجمان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نونگ بوا لامفو میں چائلڈ ڈے کیئر سینٹر میں پیش آیا، افسوسناک واقعے میں بچوں سمیت 31 افراد ہلاک ہوئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا مسلح شخص سابق پولیس اہلکار تھا جبکہ تھائی میڈیا کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم نے بھی خودکشی کر لی۔

فائرنگ میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔

install suchtv android app on google app store