بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے مسجد شہید کردی

مسجد شہید فائل فوٹو مسجد شہید

بھارتی ریاست اترپردیش میں ہندوانتہاپسندوں نے مسجد شہید کردی۔

بھارت میں رام نوامی کے تہوار کے موقع ہندوں انتہاپسندوں کی جانب سے مسلمانوں کو ڈرانے دھمکانے ، مساجد اور گھروں پر حملوں کے واقعات رپورٹ کیے گئے ہیں۔اترپردیش میں ہندوانتہاپسندوں نے مسجد کوآگ لگا کرشہید کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: 2 ماہ کے بیٹے پر تشدد کرنے والی ماں گرفتار

گجرات میں ہندوانتہاپسندوں کے جتھے نے مسجد کے سامنے تلواریں لہرا کررقص کیا اورجنگی نعرے لگا کرمسلمانوں کو دھمکیاں دیں ۔

ریاست بہار کے شہر مظفر آباد میں تہوار کے موقع پر نکلنے والے جلوس کے دوران ایک شخص نے مسجد کی دیوار پھلانگ کر مینار پر زعفرانی رنگ کا جھنڈا لہرایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جلوس میں شامل موٹر بائیک پر سوار افراد نے تلواریں اور ہاکی لہراتے ہوئے اس شخص کی حوصلہ افزائی کی۔

install suchtv android app on google app store