بحرینی حکام نے پاکستانی شہریوں کو خوشخبری سنا دی

بحرین ائیر پورٹ فائل فوٹو بحرین ائیر پورٹ

بحرینی حکام نے پاکستان سمیت چار ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا جس کے بعد پاکستانی شہری باآسانی خلیجی ریاست کا سفر کرسکیں گے۔


خلیجی ریاست بحرین کی جانب سے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے متعدد ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی گئی تھیں جن میں بحرین بھی شامل ہے۔

بحرینی حکام نے 24 مئی سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا ہوا تھا جس کے باعث پاکستانی شہری بحرین جانے سے قاصر تھے۔

بیان کے مطابق ’ریڈ لسٹ سے ہٹائے گئے ممالک کے ان مسافروں کے لیے آمد سے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت نہیں جن کے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹس کو تسلیم کیا گیا ہے بعدازاں ملک میں داخل ہونے کے 5 ویں اور 10 ویں روز دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے ساتھ بھارت، انڈیا، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال بھی ریڈ لسٹ میں شامل تھے جن میں سے پاکستان، انڈیا، پانامہ اور ڈومینیکن ری پبلک کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store