ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم خشک مگر بادلوں کی زور آزمائی کن علاقوں پر؟ اہم پیشن گوئی آگئی

ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم خشک رہے گا فائل فوٹو ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم خشک رہے گا

ملک کے بیشتر بالائی حصوں میں آج رات سے بارش کا امکان ہے، جس سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی۔ سندھ اور بلوچستان سمیت پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی موجود ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان تھا جبکہ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی کی بھی پیش گوئی کی گئی تھی۔

سندھ اور بلوچستان سمیت پنجاب کے کچھ مقامات میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store