کراچی میں شدید گرمی، ہیٹ انڈیکس 45 ڈگری تک جاپہنچا

کراچی میں شدید گرمی فائل فوٹو کراچی میں شدید گرمی

شہر قائد میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک جا پہنچا ہے لیکن سمندری ہواؤں کی بندش اور ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کی وجہ سے ہیٹ انڈیکس 45 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔

 شہر قائد میں گزشتہ کئی روز سے شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے، سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، آج شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری ہے لیکن اس کی شدت 45 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔

دوسری جانب بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلے علاقوں میں شدید گرمی کی یہ لہر مزید 3 دن جاری رہے گی، جمعے کے بعد موسم بتدریج بہتر ہوگا تاہم اس دوران شہری بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور پانی اور دیگر مشروبات کا زیادہ استعمال کریں۔

install suchtv android app on google app store