پنجاب،خیبرپختونخوا اورآزادکشمیر میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ

محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ہے فائل فوٹو محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ہے

پنجاب، خیبرپختونخوا اورآزادکشمیر میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ پنجاب میں رات گئےاور صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔

آزادکشمیر کے مختلف شہروں میں بارش کے باعث سردی لوٹ آئی۔ بنوں اور گردونواح میں بھی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

اسلام آباد، لاہور، ملتان، شیخوپورہ، گوجرہ، قصور، چنیوٹ، ساہی وال اور صوبے کے مختلف شہروں میں بادل برسنے لگے، بہار کے رنگ مزید نکھر گئے۔ چہرے خوشی سے دمک اُٹھے۔

شیخوپورہ، قصور، ساہیوال، گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور سیالکوٹ میں بارش سےموسم خوشگوار ہو گیا۔

ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں رات بھر ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ہے۔ بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک وقفےوقفےسے جاری رہنے کا امکان ہے۔

زرعی ماہرین کا کہناہے کہ ہلکی بارش کے باعث ربیع کی فصلوں کو فائدہ ہوگا۔

آزادکشمیر کے مختلف شہروں میں بارش اوربالائی علاقوں میں برفباری کے باعث سردی پھر سے لوٹ آئی۔

 

install suchtv android app on google app store