لواری ٹنل کے قریب برفانی تودہ گرنے سے 7 افراد جاں بحق

خیبرپختونخواہ کے شہر چترال میں لواری ٹنل کے قریب ورکشاپ پر برف کا تودہ گرنے سے سات افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق چترال میں گزشتہ روز لواری ٹنل کے قریب تودہ غیر ملکی تعمیراتی کمپنی کی ورکشاپ پرگرا۔ جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 7 مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال لیاگیا۔

ڈی سی چترال کا کہنا ہے قدرتی حادثے کی صورت میں غیر ملکی کمپنی کے ایمرجنسی اقدامات ناکافی ہیں۔ کمپنی نے ایک ایمبولنس اور پیرامیڈیکس کی ٹیم رکھی ہوئی ہے۔

ڈپٹی کشمنر چترال کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ ایک شخص اب بھی ملبے تلے دبا ہوا ہے جسے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یادرہےکہ چار سال قبل بھی چترال میں اسی جگہ پر برفانی تودہ گرنے سے چترال اسکاؤٹس کے سات جوان شہید ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 5 فروری کو بھی چترال میں برفانی تودہ گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 14افرادجاں بحق ہوگئے تھے۔

install suchtv android app on google app store