آئندہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد سمیت دیگرعلاقوں میں بارش کا امکان

موسم فا ئل فوٹو موسم

محکمہ  موسمیات  نے  آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، سمیت  ملک  کے  دیگر  علاقوں  میں بارش کا امکان  ظاہر  کیا ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ  موسمیات   کے  مطابق  آئندہ  چوبیس گھنٹوں کے دوران: خیبر پختونخواہ، فاٹا، اسلام آباد، پنجاب ،گلگت بلتستان، کشمیر، کوئٹہ ، قلات، ژوب اور سبی ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیے گا۔

جمعرات کے دن بھی  اسلام آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، بہاولپور، سکھر ڈویژن، گلگت بلتستان  اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج سے جمعرات کے روز  پنجاب اور خیبر پختونخواہ  میں بارش کے ساتھ  گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان   ہے گزشتہ چوبیس  گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ، فاٹا، پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر، کوئٹہ، ژوب، سکھر ڈویژن میں بعض مقامات پر  تیز ہواوٗں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش فاٹا: پارہ چنار  انیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز   سب سے زیادہ درجہ حرارت: دادو  پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store